شاہ سلمان کی ٹیلیفون پر امیرکویت کی عیادت، جلد صحتیابی کی دعا
جدہ (آن لائن)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے امیر کویت الشیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کی ٹیلیفون پرعیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ سعودی پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق خادم الحرمین الشریفین نے امیر کویت کی خیریت دریافت کی۔اس موقع پر امیر کویت نے شاہ سلمان کی جانب سے ہمدردی کے اظہار پران کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور انہیں ہرطرح کی سازشوں اور مکرو فریب سے محفوظ رکھنے کی دعا کی۔ خیال رہے کہ امیر کویت کو دو روز قبل سرجری کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔