کلبھوشن کی بیوی کو شوہر سے ملاقات کی اجازت دیدی، پاکستان پوچھ گچھ نہ کرے: بھارت

24 نومبر 2017

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت نے کلبھوشن یادو کی بیوی کو پاکستان جا کر اپنے شوہر سے ملاقات کرنے کی اجازت دیدی، بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آگاہ کردیا ہے کہ کلبھوشن یادو کی اہلیہ اپنی ساس کے ہمراہ پاکستان آئے گی، دونوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے پاکستانی حکومت سے ضمانت لی ہے اور پاکستان میں قیام کے دوران ان سے کوئی پوچھ گچھ نہیں ہونی چاہئے۔ بھارتی وزارت خارجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے ایک سفارتکار کو ہروقت انکے ساتھ رہنے کی اجازت دی جائے۔