بنک نادہندہ کی جائیداد نیلام کرنے کاحکم

24 نومبر 2017

ملتان (سپیشل رپورٹر) جج بنکنگ کورٹ سیکنڈ ملتان نے قرضہ کی رقم ادانہ کرنے پر بنک نادہندہ کی رہن شدہ جائیداد نیلام کرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت کی جانب سے مقررہ کورٹ آکشنر کی جانب سے5جنوری کو جائیداد کی نیلامی کی جائے گی۔اس ضمن میں فاضل عدالت نے ملکی بنک کی میلسی برانچ کی43لاکھ43ہزار361 روپے قرضہ کی رقم ادا نہ کرنے پر بنک نادہندہ رب نوازخان کی میلسی میں واقع رہن شدہ تقریباً 800کنال مرلیزمین نیلام کرنے کا حکم دیا ہے جس کے لئے ریزروپرائس 45 لاکھ روپے مقررکی گئی ہے جبکہ کورٹ آکشنر میاں سعودحلیم ہمایوں ایڈووکیٹ نیلامی کریں گے۔