دو گھروں میں 30 لاکھ کے ڈاکے‘ تیسرے میں چوری‘ خاتون سے پرس چھین لیا
ملتان (کرائم رپورٹر) تھانہ الپہ کے علاقہ میں 4مسلح ڈاکوئوں نے ارسلان کے کنٹرول شیڈ میں گھس کر 46ہزار روپے نقدی لوٹ لی۔ تھانہ نیوملتان کے علاقہ میں نامعلوم ملزمان نے مدثر وغیرہ کی جیبوں سے 35ہزار روپے نقد رقم نکال لی۔ اسی علاقہ میں راہزنوں نے خاتون سے پرس چھین لیا۔ تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ میں نامعلوم جیب تراش نے عبدالرئوف کی جیب سے 24ہزار نکال لئے۔ تھانہ جلیل آباد کے علاقہ میں راہزنوں نے توقیر سے موبائل فون چھین لیا۔ تھانہ کینٹ کے علاقہ میں نامعلوم نوسرباز خواتین نے رکشہ ڈرائیور کے ساتھ مل کر راشد وغیرہ سے ایک لاکھ 65ہزار کے زیورات‘ نقدی و سامان ہتھیا لیا۔ تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقہ سے نامعلوم چوروں نے ظفرعلی کے گھر سے سوا 6لاکھ کے زیورات‘ نقدی و سامان چوری کر لیا۔ تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقہ میں تین مسلح ڈاکوئوں نے راحیل سے 30ہزار نقدی و موبائل فون چھین لیا۔ تھانہ بی زیڈ کے علاقہ میں 5مسلح ڈاکو احمدعمران کے گھر میں داخل ہو گئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر تین لاکھ 50ہزار کے زیورات‘ نقدی و سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ تھانہ گلگشت کے علاقہ میں راہزنوں نے عدنان سے موبائل فون چھین لیا۔ تھانہ نیوملتان کے علاقہ میں راہزنوں نے عمار سے موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے۔تھانہ قطب پور کے علاقہ میں دو نوسرباز خواتین تاجر کے گھر سے 27 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز دونوسرباز خواتین میڈیکل سٹور مالک ناصر علی کے گھر میں داخل ہو گئیں اور اس کے اہلخانہ کو دم کرتے رہیں اور اس دوران 15 لاکھ نقد رقم اور 12 لاکھ روپے کے پرائز بانڈ ہتھیا کر فرار ہو گئیں۔ پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔