گٹکا کیس کینٹ کے مرکزی ملزم ارسلان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہو گی

24 نومبر 2017

ملتان (سماجی رپورٹر) کسٹم اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن ملتان کے سمگلنگ انڈین پان ‘ گٹکا کیس کے مرکزی ملزم ارسلان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت آج 24 نومبر کو ہو گی اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن نے ستمبر 2017 ء میں کینٹ بازارمیں چھاپہ مار کر 3 کروڑ روپے مالیت سے زائد کی سگریٹ اور دیگر ممنوعہ اشیاء ضبط کی تھیں۔