جیل ملازمین اور اہلخانہ کیلئے ڈسپنسری قائم بچوں کا چیک اپ‘ ادویہ بھی فراہم کی گئیں

24 نومبر 2017

ملتان (کرائم رپورٹر) آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کی ہدایت پر سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل محسن رفیق نے گزشتہ روز جیل ملازمین و انکے اہل خانہ کے لئے جیل میں ڈسپنسری قائم کردی‘ اس موقع پر ڈاکٹر شہزاد خالد نے جیل ملازمین و ان کے بچوں کو چیک کیا اور ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ملک لیاقت و دیگر افسران بھی موجود تھے۔