27 جرائم پیشہ افراد پکڑ ے گئے

24 نومبر 2017

ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم ناصر سے 4بوتل شراب ، ملزم حماد اور کرم شیخ سے 1بوتل شراب ، پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزم عبدالشکور سے 40گرام ہیروئن، پولیس تھانہ مظفرآباد نے ملزم غلام عباس سے 120لیٹر ،پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزم ساجد سے 6لیٹر دیسی ملزم اشفاق سے 3بوتل ، پولیس تھانہ صدر ملتان نے ملزم کاشف سے 20 لیٹر شراب، پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم اسحاق سے 115 گرام چرس، پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم شاہد سے 02 لیٹر، پولیس تھانہ کپ نے ملزم سلیم سے 20 لیٹر شراب، پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم رفیق کو شراب کی حالت میں، پولیس تھانہ قادر پور راں نے ملزم ساجد پرویز سے 320 گرام چرس، پولیس تھانہ راجہ رام نے ملزم شفیق احمد سے 29 لیٹر ، 25 لیٹر لہن معہ چالو بھٹی ،ملزم غلام عباس سے 19 لیٹر شراب، پولیس تھانہ صدر جلالپور نے ملزم صغیر عباس سے 1140 گرام افیون برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم اکرام سے پسٹل 30بور معہ 4گولیاںبرآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملز م منیر ، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم فیاض کو قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم محمد حنیف ، پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم حسن، پولیس تھانہ قادر پور راواں نے ملزم طاہر کو گاڑی میں غیر معیاری سلنڈر استعمال کرنے پر قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم قیصر ، پولیس تھانہ دولت گیٹ نے ملزم نعمان کو قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران92نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا۔ملتان پولیس نے 05مجرمان اشتہاریوںجو مختلف جرائم میں ملوث تھے کو گرفتار کرلیا۔