دو بھکاری بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا‘ ایک ورثا کے حوالے

24 نومبر 2017
دو بھکاری بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا‘ ایک ورثا کے حوالے

ملتان (لیڈی رپورٹر) چائلڈپروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے 2 بھکاری چوںکو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ ریسکیو کئے گئے بچوں میں 9 سالہ سانول ولد خالد اور 8 سالہ حیدر علی ولد امجد شامل ہیں۔ بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن ویلفیئر کی ریسکیو ٹیم نے سیداں والا چوک بوسن روڈ سے ریسکیو کیا۔ ان بچوں کے ورثاء کی تلاش جاری ہے جبکہ 1 گھر سے بھاگے گمشدہ13 سالہ بچے عمر ولد عبداﷲ کو ورثاء کی تلاش کے بعد والدہ کے حوالے کردیا ہے حوالے کئے گئے بچے کا تعلق گڑھا موڑ ضلع وہاڑی سے ہے۔