مختلف مقدمات میں ملوث دو ملزموں کا جسمانی ‘ 4 کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

24 نومبر 2017

ملتان (سپیشل رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے مختلف مقدمات ملوث 2 ملزموں کاجسمانی اور4 ملزموں کا جوڈیشل ریمانڈمنظورکرنے کاحکم دیاہے۔فاضل عدالت نے تھانہ ایف آئی اے میں درج شہزادرسول کو آسٹریلیاکا ویزہ دینے کے لئے 15 لاکھ 69 ہزارروپے لینے پر ملزم افتخارعلی کا4 روزہ جسمانی ،محمدعمران کو سعودی عرب بھجوانے کے لئے ساڑھے 3 لاکھ روپے لینے پر ملزم عنصرسلیم کا2 روزہ جسمانی ریمانڈ،تھانہ ایف آئی اے میں درج محمدناصر کو امریکہ بھجوانے کیلئے 27 لاکھ روپے لینے پر ملزم محمدصدیق،تھانہ مظفرآبادمیں درج وسیم اکرم سے اسلحہ کے زورپرموٹرسائیکل چھیننے کے مقدمہ میں ملزموں محمدعمران اورامیرحمزہ،تھانہ ممتازآبادمیں درج ارادہ قتل کے مقدمہ میں ملزم قاسم کوجوڈیشل ریمانڈپر جیل بھجوانے کا حکم دیاہے۔