6سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش‘ ملزم فرار

24 نومبر 2017

بارہ میل،سرائے سدھو (نامہ نگار) نواحی علاقہ نواں شہر کے رہائشی طالب حسین مغل کا 6سالہ بیٹا اپنے والد کی دکان سے واپس گھر جا رہا تھا کہ راستے میں اوباش نوجوان محمد کاشف ورغلا کر قریبی کھیتوں میں لے گیا اور بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے لگا بچے کے شورواویلا پر اہل علاقہ اکٹھے ہوگئے اور ملزم موقع سے فرار ہوگیا متاثرہ بچے کے والد نے تھا نہ نواں شہر میں درخواست دے دی۔