مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک پندرہ افراد کی جوڈیشل انکوائریاں سرد خانے کی نذر

24 نومبر 2017

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک پندرہ افراد کی جوڈیشل انکوائریاں سرد خانے کی نذر ہو گئیں۔ لاہور میں مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک ہونےوالے پندرہ افراد کی جوڈیشل انکوائریاں سرد خانے کی نذر ہو گئیں، انکوائریاں کرانے والے پیشتر مدعی دلبرداشتہ ہو کر کیسوں کی پیروی چھوڑ گے جبکہ پیشتر انصاف کا انتظار کرتے ہوے انتقال کر گئے۔2013سے جوڈیشل انکوائریوں میں نامزد پولیس اہلکاروں کی عدم پیشی اور لمبی لمبی تاریخیں ملنے پرمسائل جنم لے رہے ہیں ۔سینئیرایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں تھانہ گرین ٹاون ٹاون شپ،شالیمار،فیصل ٹاون،کاہنہ،اقبال ٹاون،سٹی راے ونڈ اورگجر پورہ کے تھانوں کی جوڈیشل انکوائریاں شامل ہیں۔