لوکل گورنمنٹق ترقیاتی پیکج کے لئے 11 ارب 83 کروڑ کے فنڈز کی منظوری
لاہو ر (کامرس رپورٹر ) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2017-18 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے خصوصی اجلاس میں لوکل گورنمنٹ سیکٹر کی ترقیاتی سکیم کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 11 ارب 83کروڑ 10 لاکھ روپے کی منظوری دی ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد جہانزیب خان نے کی ۔جبکہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران ، اسسٹنٹ چیف (کوآرڈینیشن ) پی اینڈ ڈی حافظ محمد اقبال اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے خصوصی اجلاس میں لوکل گورنمنٹ سیکٹر کی جس ترقیاتی سکیم کی منظوری دی گئی اس میں لوکل گورنمنٹ ترقیاتی پیکج (ایل جی ڈی پی) کیلئے 11 ارب 83 کروڑ 10 لاکھ روپے شامل ہیں۔