پنجاب فوڈ اتھارٹی نے زہریلے پانی سے اگنے والی 2524 کنال سبزیاں ہل چلا کر تلف کر دیں

24 نومبر 2017
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے زہریلے پانی سے اگنے والی 2524 کنال سبزیاں ہل چلا کر تلف کر دیں

لاہور(نیوزرپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر کاروائیاں کرتے ہوئے زہریلے پانی سے اگنے والی 2524 کنال سبزیاں ہل چلا کر تلف کر دیں۔لاہور میں 630 کنال، فیصل آباد میں 578 ، ملتان میں 210، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں مجموعی طور پر 278 کنال سبزیاں تلف کی گئیں۔مزید حکمت عملی کی تیاری اور موثر میپنگ کے لیے سپارکو کی سیٹلائٹس سہولت سے بھی مدد لی جا رہی ہے اورکسانوں کو زہریلی سبزیوں کے نقصانات کے بارے میں آگاہی کی ٹرینینگ بھی دی جا رہی ہے۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی اور ویجیلنس ٹیم نے شیخوپورہ اور رحیم یار خان سمیت صوبہ بھر میں تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر گندے نالوں، انڈسٹریل ویسٹ اور دیگر کیمیکل ملے پانی سے سیراب ہونے والے علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے لاہور میں 630 کنال، فیصل آباد میں 578 ، ملتان میں 210، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں مجموعی طور پر 278 کنال سبزیاں تلف کیں۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ زہریلی سبزیوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کا یہ چوتھا مرحلہ ہے۔پہلے تین مراحل میں 20 ہزار کنال سے زائد زہریلی سبزیاں تلف کی جا چکی ہیں