سینئر ورلڈ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے مقابلے جاری

24 نومبر 2017

لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی ٹی ایف سینئر ورلڈ رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ میں 35 سال سے زائد ڈبلز کی کیٹگری میں عرفان اﷲ خان اور شہزاد خان پر مشتمل جوڑی نے اعجاز چوہدری اور شکیل محمد کو ہرایا۔ رانا ہمایوں اور حسن سید نے عاشر علی اور سید ہادی کومات دی۔