بیٹی کا نکاح نہیں ہوا، اداکارہ میرا کے والد نے بطور گواہ بیان قلمبند کرادیا

24 نومبر 2017

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)مقامی عدالت میںادکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس کی سماعت کی گئی۔ اداکارہ میرا کے والد نے اپنی بیٹی کے نکاح کے متعلق اپنا بیان قلمبند کروا دیا۔ فیملی جج بابرندیم نے ادکارہ میرا کے نکاح کیس کی سماعت کی تو میرا کے والد نے بطور گواہ اپنا بیان قلمبند کروایا جس میں کہا گیا کہ میری بیٹی کا کسی عتیق الرحمان سے نکاح یا شادی نہیں ہوئی ۔میرا میری اجازت کے بغیر نکاح نہیں کرسکتی۔ عتیق الرحمان نامی شخص جھوٹ پر مبنی کاغذات دکھا کر عدالت کا وقت ضالع کر رہا ہے عدالت نے میرا کے والد کی شہادت قلمبند کرتے ہوئے کیس کی سماعت دو روز کے لیے ملتوی کردی۔اور آئندہ سماعت پر وکلاء کو اداکارہ میرا کے باپ کے بیان پر بحث کے لیے طلب کرلیا۔