نجی شعبہ حکومت کی معاشیق، سماجی ذمہ داریوں کا بوجھ بانٹنے کو تیار ہے: لاہور چیمبر

24 نومبر 2017

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر خواجہ خاور رشید نے کہا ہے کہ نجی شعبہ حکومت کی معاشی اور سماجی ذمہ داریوں کا بوجھ بانٹنے کو تیار ہے بشرطیہ کہ اسے اعتماد میں لیا اور پالیسی سازی کے عمل میں شریک کیا جائے۔یہ بات انہوں نے میاں نواز، ظفر اقبال، باﺅ بشیر، اویس سعید پراچہ اور مدثر مسعود کے ہمراہ گھرکی ٹرسٹ ہسپتال کے دورہ پرکہی۔کے موقع پر خواجہ خاور رشید نے کہا کہ حکومت اور نجی شعبے کے درمیان اچھی شراکت داری تمام مسائل کا حل ہے خواہ یہ معاشی ہوں یا پھر سماجی۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری پہلے ہی سماجی شعبے میں پوری طرح فعال ہے اور دکھی انسانیت کی مدد کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بھی اپنی سماجی ذمہ داریاں بڑے احسن طریقے سے نبھارہا ہے۔ لاہور چیمبر کے وفد نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور سٹا ف کی کارکردگی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کی تعریف کی۔