میٹریل کی غیر قانونی فروخت میں ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی کرینگے: واجد کاظمی

24 نومبر 2017

لاہور (نیوزرپورٹر) لاہور الےکٹرک سپلائی کمپنی (لےسکو) کے چےف اےگزےکٹو سےد واجد علی کاظمی کا کہنا ہے کہ صارفےن کی سہولت اور سسٹم کی بہتری کے لیئے سسٹم کو درپےش لوو ولٹےج اور اوور لوڈنگ کی رکاوٹوں کو ختم کرنے کے لیئے متعدد اقدامات جاری ہےں ۔دریں اثناءلیسکو ہیڈ آفس میں تقریب میں واجد علی کاظمی نے کہا کہ ےوٹےلٹی سروسز فراہم کرنے والے اداروں مےں مےٹرےل مےنجمنٹ کے شعبے کی اہمےت سے انکار نہےں کےا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اےسے تمام اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جو مےٹرےل کی غےر قانونی فروخت مےں ملوث پائے جائےں گے۔
جن کے باعث وولٹےج پروفائل مےں بہتری آئی ہے۔ ان کپےسٹرز کی تنصےب سے جن علاقوں کی لوڈ پروفائل بہتر ہوئی ہے ان مےں حوےلی لکھا سٹی، جہانگےر آباد ، پٹھان کوٹ ، اختر آباد ، کوٹھی ، مٹہ اور اوکاڑہ سٹی کے علاقے شامل ہےں ۔جبکہ چونےاں گرڈ سٹےشن پر 132Kvبس بار کی استعداد کو سنگل سے ڈبل کنڈکٹر پر اپ گرےڈ کر دےا گےا ہے۔