نیپرا ایکٹ میں نئی ترمیم سے بجلی کی ترسیل بہتر بنائی جا سکتی ہے: اویس لغاری

24 نومبر 2017
نیپرا ایکٹ میں نئی ترمیم سے بجلی کی ترسیل بہتر بنائی جا سکتی ہے: اویس لغاری

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) وفاقی وزیر توانائی ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ نیپرا ایکٹ میں نئی ترمیم سے بجلی کی فراہمی کی ممکنہ نجی کمپنیوں کے لیے نئے راستے کھولنے سے صحت مند مسابقتی ماحول کی تخلیق اور بجلی کی ترسیل کی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے، سرکاری شعبے میں بجلی کمپنیوں کو بجلی کی ترسیل کے لیے اپنی خدمات کو بہتر بنانا ہو گا، حکومت عملے اور افسران کے لیے حوصلہ افزائی کے اقدامات کر رہی ہے۔، مختلف سطحوں پر کارکنوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور لازمی سامان کی خریداری کے لئے کافی رقم مختص کر دی گئی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے اجلاسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سرکاری شعبے میں بجلی کی فراہمی کی کمپنیوں کو بجلی کی ترسیل کے لیے اپنی خدمات کو بہتر بنانا ہو گا اور نجی کمپنیوں سے سخت مقابلے کا سامنا کرنا ہو گا۔