مال روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن ماہانہ اجلاس

24 نومبر 2017

لاہور (پ ر) مال روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن ماہانہ اجلاس مقامی ہوٹل میں ہوا۔ صدر سہیل محمود بٹ نے اجلاس کی نمائندگی کرتے ہوئے تاجروں کو محفوظ عطیات کی آگاہی اور اس کے ساتھ مارکیٹ میں عطیات کو محفوظ بنانے کےلئے کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا۔ مارکیٹ میں فری ڈسپنسری کا قیام کیا گیا۔ صدر سہیل محمود بٹ نے کہا کہ عنقریب دستر خواں کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔ اجلاس میں زاہد میر، راجہ حامد ریاض، فاروق آزاد، رانا وقاص، نوید ملک، ناصر انصاری، لیاقت حبیب، عادل شاہ و دیگر شریک ہوئے۔