ہنڈا اٹلس کارز پاکستان کی 9ممالک کی جرنلسٹ میٹنگ جاپان میں شرکت
لاہور ) پ ر) ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) نے حال ہی میں ایشیاءاینڈ اوشئنیا ریجن کی جاپان میں ہونے والی 9 ممالک کی مشترکہ جرنلسٹ میٹنگ 2017ءمیں شرکت کی۔ اس کے علاوہ ہنڈا اٹلس کارز نے ٹوکیو موٹر شو 2017میں بھی شرکت کی، یہ دنیا کے سب سے بڑے آٹو موبائل برانڈز کو ایک ہی پلیٹ فارم پر لانے کے مقصد سے منایا جانے والا معروف شو ہے۔جس کی میزبانی جاپان آٹوموبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے کی۔ ایشیاءاینڈ اوشئنیاہنڈا جرنلسٹ میٹنگ میں ہنڈا نے اپنے 2030 ویژن پر روشنی ڈالی جسے ایک سال قبل متعارف کروایا گیا تھا۔ ہنڈا کا مقصد کاربن سے پاک ایک ایسی سوسائٹی کو وجود میں لانا ہے جس میں 2030 تک گلوبل آٹو موبائل یونٹس کا دو تہائی حصہ الیکٹرک کاروں پر مشتمل ہو۔