سٹیج ڈرامہ ’’شرمیلا ماہی‘‘ کا آج سے آغاز

24 نومبر 2017

لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ آفرین اور پائل چودھری کا نیا سٹیج ڈرامہ ’’شرمیلا ماہی‘‘ آج 24نومبر سے شالیمار تھیٹر میں شروع ہورہا ہے۔ دیگر کاسٹ میں سنہری خان، نمرہ چوھدری،ایمان چودھری، سرفراز وکی، وسیم پنوں، فوکی خان، اسد مکھڑا، ٹوٹی مراد اور وقاص قیدو شامل ہیں۔ ڈرامہ کے پروڈیوسر ملک طارق اور رائٹر و پروڈیوسر ، ڈاکٹر اجمل ملک ہیں۔