ایک ہفتے میں سٹیٹ بنک کے ذخائر میں مزید ساڑھے تیرہ کروڑ ڈالر سے زیادہ کی کمی ہو گئی

24 نومبر 2017

لاہور(کامرس رپورٹر) ایک ہفتے میںسٹیٹ بنک کے ذخائر میں مزید ساڑھے تیرہ کروڑ ڈالر سے زیادہ کی کمی ہو گئی۔ سٹیٹ بنک کے مطابق نومبر کے تیسرے ہفتے کے دوران غیر ملکی قرضوں کی واپسی اور سود کی ادائیگیوں پرسٹیٹ بنک کے 13 کروڑ 65 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے،، اورسٹیٹ بینک کے پاس 13 ارب 54 کروڑ 11 لاکھ ڈالر رہ گئے۔کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 15 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور ان کا حجم 6 ارب 16 کروڑ 96 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیاجس کے باعث زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 1 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 19 ارب 71 کروڑ 7 لاکھ ڈالر ہو گئے۔
درآمدات میں اضافے اور بیرونی قرضوں کی واپسی کے باعث رواں مالی سال کے دوران اب تک زرمبادلہ کی ذخائر میں مجموعی طور پر 1 ارب 68 کروڑ ڈالر کی کمی ہو چکی ہے۔