پولےس نے نواں کوٹ کے علاقہ بکر منڈی مےں اےک سلاٹر ہاﺅس پر چھاپہ مار کر مردہ جانوروں کا 50من گوشت قبضے میں لے کر چار ملزمان کو گرفتار کر لیا

24 نومبر 2017

لاہور(نامہ نگار)پولےس نے نواں کوٹ کے علاقہ بکر منڈی مےں اےک سلاٹر ہاﺅس پر چھاپہ مار کر مردہ جانوروں کا 50من گوشت قبضے میں لے کر چار ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ تین ملزمان فرار ہو گئے۔ پولےس کو خفیہ اطلاع ملی کہ نواں کوٹ کے علاقہ بکر منڈی میں واقع سلاٹر ہاﺅس میں مردہ جانوروں کا گوشت تیار کیا جا رہا ہے جو کہ لاہور کے مختلف ہوٹلوں پر سپلائی کیا جاتا ہے۔ جس پر پولیس ٹیم نے چھاپہ مار کر چھ ملزمان شمشاد،سلمان، راشد،خالد،افتخار اورشہزاد کوگرفتار کر کے 50من مردہ جانوروں کاگوشت برآمد کر لیا ہے جبکہ تین ملزمان آصف، زاہد اور ماجدموقع سے فرار ہو گئے۔پولےس نے مقدمہ درج کر کے تفتےش شروع کر دی۔