حادثات میں 15 افراد زخمی‘ ہسپتال داخل
خانیوال (خبرنگار) خانیوال اور گردو نوا ح میں حادثات کے مختلف واقعات میں 15 افراد شدید زخمی ہو گئے متاثرہ مریضوں کو ریسکیو 1122 و دیگر ذرائع سے ابتدائی طبی امداد کے بعدڈسٹرکٹ ہسپتا ل خانیوال داخل کروا دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ،مریضو ں میں اکبر، خالد، عبدالرحمن، رضوان، غلام عباس، سجاد، ذیشان، عمر و دیگر شامل ہیں۔