ڈاکٹرکی کوٹھی پرویلڈنگ کے دوران کرنٹ لگنے سے ہاتھ جھلس گیا‘ انصاف نہ ملا تو خودکشی کر لوں گا: اللہ ڈتہ‘ شاگرد محمد سفیان کی پریس کانفرنس

24 نومبر 2017

وہاڑی(نمائندہ نوائے وقت) لڈن روڈ کے ویلڈر اللہ دتہ اور شاگر د محمد سفیان نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ وہ ٹھیکیدار عاشق حسین سکنہ کالج ٹائون کے کہنے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سرجن ڈاکٹر محمد اقبال ہما کی ڈیفنس ویو میں زیر تعمیر کوٹھی میں گزشتہ کئی روز سے ویلڈنگ کا کام کررہے تھے کہ اچانک بورڈ بجلی خراب ہوگیا ویلڈنگ کا کام رکنے پر ٹھیکیدار عاشق نے کہا کہ بجلی میٹروالے بورڈ سے تار لگاکر ویلڈنگ شروع کرو جس پر سفیان کو بجلی کی تار لگاتے ہوئے کرنٹ کا جھٹکا لگا آگ کے شعلوں سے اس کا ہاتھ بری طرح جھلس گیااور موقعہ پر بے ہوش ہو گیا جس پر اسے ہسپتال لیجایا گیا ہوش آنے کے کچھ دن بعددوبارہ ویلڈنگ کا کام کرنے گئے تو ڈاکٹر اقبال ہما اور اس کے بھیجتے رانا شکیب نے سفیان اور اسے خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیں اور کہا کہ ان کا میٹر بجلی جل گیا ہے 30ہزار کا نقصان پورا کرو پھر تمہارے ضبط شدہ اوزار اور سامان ویلڈنگ ملے گا متاثرہ سفیان نے روتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ تھانہ صدر کی پولیس صلح پر مجبور کررہی ہے انصاف نہ ملاتو ڈی پی او آفس کے سامنے خود کشی کرلوں گا جس کی تمام تر ذمہ داری ٹھیکیدار، ڈاکٹر اور اس کے بھیجتے پر عائد ہوگی۔