اسلام آباد ہائی کورٹ: ایم ڈی پی آئی اے کی تعیناتی چیلنج، نوٹس جاری

24 نومبر 2017

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایم ڈی پی آئی اے مشرف رسول کی تعیناتی کو چیلنج کردےا گےا، عدالت نے سیکرٹری سول ایوی ایشن ڈویژن اور مشرف رسول کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ گزشتہ روز جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس سنیٹر اعظم سواتی کی جانب سےدرخواست کی سماعت کی تو سینیٹر اعظم سواتی پیش ہوئے، وکیل نے موقف اختےار کےا ایم ڈی نے پی آئی اے کو بہت نقصان پہنچایا ، ادارے کو تباہی سے بچانا میرا فرض ہے، تعیناتی غیر قانونی ہے، پی آئی اے دن بدن خسارے میں جا رہا ہے۔ سماعت 20دسمبر تک ملتوی کردی۔
ایم ڈی/ پی آئی اے