علماء مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پیر حسین الدین شاہ ایک ماہ کے دورہ پر افریقہ روانہ

24 نومبر 2017

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) دھرنا مظاہرین اور حکومت کے درمیان مذاکرات کرانے والی علماء مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پیر حسین الدین شاہ اسلام آباد ایئر پورٹ سے ایک ماہ کے دورے پر افریقہ روانہ ہو گئے ہیںمظاہرین اور حکومت کے درمیاں مفاہمت اور مذاکرات کے لئے تشکیل دی گئی حکومتی کمیٹی کے سربراہ پیر حسین الدین شاہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اڑھائی بجے افریقہ کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی پیر حسین الدین شاہ سے ضرورت کے مطابق ہدایات ٹیلی فون سے لیتی رہے گی ، پیر حسین الدین شاہ کے قریبی ذرائع کے مطابق کمیٹی نے گذشتہ روز فریقین میں ایک ڈرافٹ پر اتفاق کرادیا تھا اب انہوں نے اس پر عمل کرنا ہے۔