پاکستان تمام معاملات پر بھارت کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے‘ تہمینہ جنجوعہ

24 نومبر 2017

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان تمام معاملات پر بھارت سے بات چیت کیلئے تیار ہے۔امریکہ سے مختلف معاملات پر بات چیت جاری ہے۔ جمعرات کو صحافیوں سے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ امریکہ سے مختلف معاملات پر بات چیت جاری ہے‘بھارت نے 2015ء میں تمام معاملات پر بات چیت کا راستہ بند کیا۔