تبدیلی کے دعویداروں نے اپنا وقت دھرنوں اور منفی سیاست میں برباد کیا: شہباز شریف

24 نومبر 2017

لاہور (آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ تبدیلی لانے والوں نے اپنا تمام وقت دھرنوں اور منفی سیاست میں برباد کیا‘ عوام کی خدمت عبادت سمجھ کررہے ہیں۔شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کی خدمت کے دعوے نہیں عملی اقدامات کئے ہیں۔ صوبہ بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا گیا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے خوشحالی کا دور دورہ ہوگا۔ عوام کو ان کی د ہلیز پر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ترقی کے عمل کے ثمرات سے عوام پوری طرح مستفید ہورہے ہیں۔ تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ تبدیلی لانے والوں نے اپنا تمام وقت دھرنوں اور منفی سیاست میں برباد کیا عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر رہے ہیں۔