;;صادق آباد ، کراچی سے لاہور آنے والا گھی سے بھرا ٹینکر الٹ گیا،ٹریفک جام

24 نومبر 2017

لاہور(اے این این)کراچی سے لاہور جانے والا گھی سے بھرا ٹینکر الٹ گیا جس سے ٹریفک جام ہو گئی اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،ا ٹینکر کراچی سے لاہور جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث صادق آباد کے قریب الٹ گیا۔،موٹروے پولیس نے متاثرہ علاقہ سیل کرکے امدادی کارروائی شروع کردی اور ہر قسم کی ٹریفک کو بند کردیا،پولیس کے مطابق ٹینکر میں 29200ہزار لیٹر گھی موجود ہے اورناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے ٹریفک کو 500میٹر تک ون وے کر دیاگیا ۔
ٹینکر