کلبھوشن سے والدہ‘ بیوی کی ملاقات میں بھارتی نمائندہ بھی ہونا چاہئے: دہلی حکومت
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) بھارت نے پاکستان کی طرف سے کلبھوشن یادیو کی بیوی کی اس سے پاکستان میں ملاقات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اس کی بیوی ملاقات کے لئے پاکستان جانا چاہتی ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ ان کے ساتھ ایک بھارتی نمائندہ بھی ہو گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے پاکستان کی پیشکش کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی نمائندہ ملاقات میں موجود ہو گا۔ اس کے علاوہ بھارت نے یہ شرط بھی لگائی گئی ہے کہ کلبھوشن کی بیوی اور والدہ سے سوالات نہیں پوچھے جائیں گے اور نہ انہیں ہراساں کیا جائے گا۔