خاتون کانسٹیبل جنس تبدیلی کے آپریشن کے بعد ملازمت جاری رکھ سکے گی: وزیر اعلیٰ مہاراشٹر

24 نومبر 2017

نئی دہلی (نیٹ نیوز) مہاراشٹر ریاست کے وزیر اعلیٰ دیوندرا فرناوس نے کہا ہے خاتون کانسٹیبل جنسی تبدیلی کے آپریشن کے بعد ملازمت جاری رکھ سکتی ہے۔ خاتون للیتا سلیوو نے آپریشن کرانے کے لئے چھٹی کی درخواست دی تو اعلیٰ پولیس حکام نے مسترد کر دی اور پولیس ڈیپارٹمنٹ سے برطرفی کی دھمکی دی گئی۔