عراقی فوج کا ریگستان میں داعش کے آخری ٹھکانے ختم کرنے کیلئے آپریشن

24 نومبر 2017

بغداد (اے ایف پی) عراقی سکیورٹی فورسز نے شامی سرحد کے قریب مغربی رنگیان سے داعش کے بچے کچھے دہشتگردوں کو نکالنے کیلئے بڑے آپریشن کا اعلان کردیا ہے۔ چھاپہ مار کارروائیاں دریائے فرات اور نواحی علاقوں میں کی جائیں گی۔ عراقی فوج ، پولیس اور ملیشیا پاپولر موبلاکزیشن پیرا ملٹری یونٹس کے ارکان نے صلاح الدین صوبے میں لجزیرہ علاقہ چھڑانے کیلئے کارروائی کی۔ ایسے ہی آپریشنز نینوی اور ابنار میں کئے جارہے ہیں کمانڈر جنرل عبدالمیر یاراللہ نے میڈیاکو تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔