اسسٹنٹ پروفیسر کیلئے پی ایچ ڈی‘ لیکچرر کیلئے ایم فل لازمی قرار

24 نومبر 2017

ملتان ( نمائندہ نوائے وقت)ہائر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹیوں میںا سسٹنٹ پروفیسر کے لئے پی ایچ ڈی اور لیکچرر کیلئے ایم فل لازم قرار دیدیا یہ قانون 16جنوری2018سے لاگو ہوگا تفصیل کے مطابق ایچ ای سی نے ایک سال قبل قانون بنایا تھا کہ لیکچرر کیلئے کم سے کم ایم فل اور اسسٹنٹ پروفیسر کیلئے پی ایچ ڈی تعلیمی قابلیت ہوگی جس پر تمام یونیورسٹیوں کی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشنز نے ایچ ای سی مطالبہ کیا تھا کہ وہ ان کے اساتذہ کئی کئی برس سے پڑھارہے ہیں اس لئے اس فارمولا کو فوری لاگو نہیں کیا جاسکتا جس پر اس کو دو سال کیلئے موخر کردیا تھا اب تمام یونیورسٹیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ 16 جنوری 2018سے لیکچرر کیلئے ایم فل اور اسسٹنٹ پروفیسر کیلئے پی ایچ ڈی کی شرط لاگو ہوگی۔