بھارتی حکومت نے تین طلاق کے طریقہ کار کو ختم کرنے کیلئے وزارتی کمیٹی تشکیل دیدی

24 نومبر 2017

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی حکومت نے تین طلاق کے طریقہ کار کو ختم کرنے کیلئے ایک وزارتی کمیٹی تشکیل دیدی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق تین طلاق کا طریقہ کار سپریم کورٹ کی جانب سے کالعدم قراردیئے جانے کے باوجود ہنوز جاری ہے۔سرکاری اہلکاروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ مرکز اس ضمن میں مناسب قانون سازی یا موجودہ دفعات میں ترمیم پر غور کررہی ہے جس کے ذریعے 3طلاق کو جرم قراردیا جاسکے۔