سینیٹ اجلاس ایک دن کے وقفہ کے بعد آج دوبارہ شروع ہو گا

24 نومبر 2017

اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی)سینیٹ کا اجلاس ایک روز کے وقفہ کے بعد آج دوبارہ شروع ہو گا قومی اسمبلی کی نئی حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیم کا بل سینیٹ کے ایجنڈا میں شامل ہے تاحال حکومت کو ایوان بالا میں دوتہائی اکثریت کی حمایت حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بُدھ کو متذکرہ صورتحال کو مد نظر رکھ کر چیئرمین سینیٹ نے اجلاس میں ایک دن کا وقفہ کر دیا تھا۔