ضلع کونسل میں محرم روٹس کے ترقیاتی کاموں میں گھپلوں کاانکشاف

24 نومبر 2017

ملتان (خبرنگار خصوصی) ضلع کونسل میں 50 لاکھ کے محرم روٹس کے ترقیاتی کاموں میں گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے۔ چیئرمین ضلع کونسل دیوان عباس بخاری نے محرم روٹس پر 50 لاکھ کے گھپلوں کا نوٹس لیتے ہوئے ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ ورکس کمیٹی میں وائس چیئرمین ضلع کونسل ملک ذوالفقار ڈوگر کی سربراہی میں ممبران چیئرمین ملک ارشد میٹ، خلیل الرحمن ایڈووکیٹ، ڈی او فنانس ڈی جے گلزار اور سب انجینئر رشید بھٹہ شامل ہیں۔ محرم روٹس میں جلالپور پیروالا میں 20 لاکھ کی سکیم اور قادر پور راں میں دس دس لاکھ کی تین سکیموں میں ڈبل پیمنٹ کا انکشاف ہوا ہے۔