پروفیسرز اینڈ لیکچرار ز ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں احتجاج جاری، خانیوال میں ریلی نکالی گئی

24 نومبر 2017

خانیوال (نمائندہ نوائے وقت )پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام مطالبات کے حق میں گزشتہ گیارہویں روز ایک گھنٹے کی علامتی ہڑتال اور کلاسوں کا بائیکاٹ کیا گیا بعدازاں ایک ریلی نکالی گئی جس میں شیخ محمدیوسف، پروفیسر احمد خان، پروفیسر سجاد شاہ ،پروفیسر کاشف پراچہ، ڈاکٹر محسن ،پروفیسر ڈاکٹر رائو رفعت اور دیگر نے شرکت کی انہوں نے کہاکہ پے پیکج ،ٹیکسوں میں چھوٹ،سلیکشن قوانین میں تبدیلی سمیت مطالبات جلد تسلیم کئے جائیں۔