پروفیسر ڈاکٹر ریاض کو شعبہ سپورٹس زکریا یونیورسٹی کے چیئرمین کا اضافی چارج دے دیا گیا
ملتان ( نمائندہ نوائے وقت)زکریا یونیورسٹی شعبہ فوڈ سائنسز کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد کو شعبہ سپورٹس سائنسز کے چیئرمین کا اضافی چارج دیدیا گیا اس سلسلے میں وائس چانسلر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے کہ ڈاکٹر ریاض شعبہ فوڈ سائنسز کے ساتھ ساتھ سپورٹس سائنسز میں بھی فرائض سرانجام دیں گے ۔