سعودی عرب آئندہ سال سے سیاحوں کیلئے بھی ویزے جاری کریگا

24 نومبر 2017

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) سعودی عرب اگلے سال سے غیر ملکی سیاحوں کو سعودی عرب کی سیاحت کے لئے ویزے جاری کرنا شروع کرے گا۔ ایک سعودی افسر نیسی این این کو بتایا کہ فی الحال غیر ملکیوں کو صرف کام کاج کے لئے ویزے دئیے جاتے ہیں یا پھر مسلمانوں کو حج اور عمرہ کرنے والوں کو مکہ اور مدینہ تک سفر کرنے کے لئے ویزے دئیے جاتے ہیں