فلپائن : امریکی نیوی کا فوجی طیارہ گر کر تباہ، 11 افراد ہلاک

24 نومبر 2017

منیلا (آن لائن)فلپائن کے سمندر میں امریکی طیارہ بردار جنگی بیڑے کا ایک فوجی طیارہ گر کرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 11 افراد ہلاک ہوگئے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی بحریہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکی نیوی کاایک طیارہ جاپان کے جنوب مشرقی سمندری علاقے اوکیناوا میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار عملے اور دیگر افراد سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔جنگی بیڑے’یو ایس ایس رونلڈ ریگن‘ کی طبی ٹیم کی طرف سے لاپتہ ہونے والے دیگر افراد کے بارے میں پتا چلا لیاجائے گا۔ فنی خرابی وجہ بتائی گئی ہے ۔
آخری اطلاعات تک حادثی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
امریکی طیارہ