شام کا تنازعہ عوام کی خواہش کے مطابق حل کیاجائے:سعودی عرب

24 نومبر 2017

ریاض(این این آئی)سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیرنے کہاہے کہ سعودی عرب ہمیشہ کی طرح شامی عوام کے ساتھ کھڑا ہے تا کہ ایک منصفانہ حل تک پہنچنے کے حوالے سے اس کی امیدیں پوری ہو سکیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق الجبیر نے کہا تنازعہ عوام کی خواہش کے مطابق حل کیا جائے ۔یہ بات ایک انٹرویومیں کہی ،سعودی وزیر خارجہ نے باور کرایا کہ شام کے بحران کے لیے شامی موافقت کے ساتھ ایک ایسا حل نا گزیر ہے جو شامی عوام کی امیدوں کو یقینی بنائے اور جنیوا 1 اعلامیے اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 کی بنیاد پر شامیوں کے دکھوں اور مسائل کا خاتمہ کرے۔
سعودی عرب شام
a