عرب اتحاد نے قطری حمایت یافتہ مزید 11 شخصیات اور ادارے بلیک لسٹ کر دئیے
دوبئی(آن لائن)دہشت گردی کے خلاف متحد چار عرب ممالک نے قطر کے حمایت یافتہ مزید اداروں اور 11 شخصیات کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔ چاروں ممالک دہشت گردی اور انتہا پسندی کی روک تھام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔اسی ضمن میں عرب اتحاد نے دہشت گردی اورانتہا پسندی میں ملوث افراد اوراداروں کو بلیک لسٹ کیا ہے۔بلیک لسٹ کے گئے اداروں میں عالمی اسلامی کونسل’مساع‘ اور بین الاقوامی علماء کونسل شامل ہیں۔جب کہ بلیک لسٹ کی گئی شخصیات میں خالد ناظم دیاب، سالم جابر عمر علی سلطان فتح اللہ جابر، میسر علی موسیٰ عبداللہ الجبوری، محمد علی سعید آتم، حسن علی محمد جمعہ سلطان، محمد سلیمان حیدر محمد الحیدر، محمد جمال احمد حشمت عبدالحمید، محمود عزت ابراہیم عیسیٰ، قدری محمد فہمی محمود الشیخ اور علائ علی محمد السماحی شامل ہیں۔دہشت گردی کی معاونت اور سہولت کاری کے الزام میں بلیک لسٹ کیے گئے گئے افراد اور قطری حمایت یافتہ ادارے دہشت گردوں کی معاونت میں ملوث رہے ہیں۔
بلیک لسٹ
a