وائٹ ہاو¿س میں تقریب امریکی صدر نے2 ٹرکی پرندے آزاد کر دیئے

24 نومبر 2017

واشنگٹن (این این آئی) ٹرمپ نے ایک پرانی امریکی روایت کے مطابق وائٹ ہاو¿س میں تقریب میں 2 ٹرکی پرندوں کی جان بخشی کرتے ہوئے انہیں آزاد کر دیا۔امریکی ٹی وی کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنی اہلیہ میلائنا اور سب سے چھوٹے بیٹے بیرن کے ساتھ روز گارڈن میں تقریب میں شرکت کی۔منی سوٹا میں پالے گئے ان دو ٹرکی پرندوں کو وش بون اور ڈرم سٹک کے نام دئیے گئے تھے۔ان خوش نصیب پرندوں کا، جنہیں آزاد کیا جانا تھا، کانفرنس میں موجود مہمانوں سے تعارف کرایا گیا۔صدر ٹرمپ نے روایت کے مطابق ڈرم سٹک کی جان بخشی کرتے ہوئے کہا کہ ڈرم سٹک آپ کی جان بخشی کی جاتی ہے۔
جان بخشی

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...