شبقدر: تخریب کاری کا منصوبہ ناکام‘ قبرستان میں چھپایا اسلحہ برآمد‘ 5 دہشت گرد گرفتار

24 نومبر 2017

شبقدر (این این آئی)چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیاگیا،زیر زمین چھپایاگیابڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔گولہ بارود اور اسلحہ شبقدر میں سبحان موڑ کے قریب قبرستان میں چھپایاگیا تھا۔ایس ایچ او محمد عارف کے مطابق 40کلوبارودی مواد،7مارٹرگولے،5ریموٹ کنٹرول ریسیور برآمدکیے گئے ہیں جبکہ 10 دستی بم ٗ13ڈیٹو نیٹراورآئی ای ڈی بھی برآمد ہوئے ہیں ۔کارروائی میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان باجوڑ گروپ کے 5دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیاگیا ۔