خاتون منشیات فروش گرفتار‘5 کلو چرس برآمد

24 نومبر 2017

ملتان (کرائم رپورٹر) سب انسپکٹر فیضان علی کی سربراہی میں نیو ملتان پولیس کی خصوصی ٹیم نے خاتون منشیات فروش عائشہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 5 کلو چرس برآمد کرلی ہے پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے برآمد ہونے والی چرس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی گئی ہے معلوم ہوا ہے کہ خاتون عرصہ دراز سے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کر رہی تھی جس کو گزشتہ روز پولیس نے فیملی ہسپتال کے قریب سے حراست میں لے لیا۔