یمن: فورسز کے فضائی اور زمینی حملے‘ حوثی لیڈر الشریف الجبانی سمیت 20باغی ہلاک
صنعا ئ(آن لائن)یمن کی سرکاری فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صنعاء کے شمال مشرقی علاقے نحم اور تعز گورنری میں جاری لڑائی کے دوران حوثی باغیوں کو بے پناہ جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ادھر’العربیہ‘ کے نامہ نگار کے مطابق حوثیوں نے البیضاءگورنری کے الزاھر ڈاریکٹوریٹ سے محفوظ انخلاء کے لیے آل حمیقان مزاحمتی قیادت کے پاس اپنا ایک سفارتی وفد بھیجا تاہم دوسری جانب الشیخ عبدالقوی الحمیقانی نے باغیوں کو غیر مشروط طور پر انخلاءکی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق الزاھر کے مقام پر باغیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ تازہ کارروائیوں کے دوران حوثی باغیوں کو غیرمعمولی جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔
یمن جھڑپیں
a