ابدالی روڈ ملتان اور ساہوکا سے 2 نشئیوں کی نعشیں برآمد

24 نومبر 2017

ساہوکا ‘ ملتان(نامہ نگار )محکمہ صحت کی مبینہ غفلت نشہ آور انجکشن نے ایک اور شخص کی جان لے لی ساہوکا کے نواحی گاوں چک نمبر 321 ای بی میں ویران کمرہ سے نامعلوم نوجوان کی لاش بر آمد پاس سرنج اور ٹوٹا ہوا انجکشن پایا گیا شہریوں کا اعلیٰ حکام سے میڈیکل سٹوروں کے خلاف کریک ڈاون کامطالبہ ڈرگ انسپکٹر کی مبینہ چشم پوشی اور میڈکل سٹوروں سے کھلے عام ملنے والے نشہ آور انجکشنوںسے بیسیوں شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ سینکڑوں نشہ آور انجکشنوں سے مو ت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ۔ تفصیل کے مطابق ڈرگ انسپکٹر کی مبینہ چشم پوشی اور میڈکل سٹوروں سے کھلے عام ملنے والے نشہ آور انجکشنوںسے بیسیوں شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ سینکڑوں نشہ آور انجکشنوں سے مو ت و حیات کی کشمکش میں مبتلا گزشہ روز بھی چک نمبر 321 ای بی میں ویران کمرہ سے نوجوان نشئی کی لاش بر آمد ہوئی اس کے پاس پڑی سرنج اور ٹوٹا ہوا انجکشن پایا گیا عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک ،ڈی سی وہاڑی علی اکبر بھٹی سے ساہوکا ونواحی علاقوں میں نشہ آور انجکشنوںکے خلاف کریک ڈاؤن کا مطالبہ کیا ہے ۔ملتان سے کرائم رپورٹر کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ ابدالی روڈ سے نامعلوم نشئی کی لاش برآمد ہوئی ہے پولیس نے لاش قبضہ میں لے لی اور کارروائی کے بعد نشتر کے سرد خانے میں رکھوا دی ہے۔