ڈرگ انسپکٹر پر غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کی ادویہ بیچنے پر مجبور کرنیکا الزام

24 نومبر 2017

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈرگ انسپکٹر پر غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کی ادویہ بیچنے کیلئے مجبور کرنے کا الزام میڈیکل سٹور مالکان سراپا احتجاج ذرائع کے مطابق سلطان کالونی کے ہومیو ڈاکٹر مشتاق احمد نے بتایا کہ ایاز چڑویا نامی نام نہاد ڈرگ انسپکٹر علاقے کے میڈیکل سٹورز اور ڈاکٹرز کو ڈرگ انسپکٹر کی آڑ میں غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کی ادویات فروخت کرنے پر مجبور کرتا ہے انکار پر کارروائی کی دھمکیاں دیتا ہے حکام بالا تحقیقات کرکے نام نہاد ڈرگ انسپکٹر کی لوٹ مار سے بچائیں۔