ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد خورشید قمر ممبر نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمشن تعینات‘ نوٹیفکیشن جاری
ملتان ( سٹاف رپورٹر )ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد خورشید قمر کو ممبر نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن تعینات کردیاگیا ہے۔یہ تعیناتی وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں عمل میں آئی اور اس حوالے سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وزارت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اس عہدے پر انہیں عرصہ دوسال کیلئے تعینات کیاگیا ہے۔خورشید قمر آج کل نیب ملتان میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔انہوں نے اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ انہیں یہ نوٹیفکیشن موصول ہوگیا ہے لیکن وہ ذاتی وجوہات کی بنائ پر این آئی آرسی کے رکن کی حیثیت سے چارج نہیں سنبھالیں گے۔